ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اقوام متحدہ کے لیے امریکی فنڈز کی کٹوتی پر تنقید

اقوام متحدہ کے لیے امریکی فنڈز کی کٹوتی پر تنقید

Wed, 10 May 2017 19:21:49  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ ستمبر تک کے لیے منظور بجٹ منظور کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے لیے فنڈز میں 64 کروڑ ڈالر کی کٹوتی اور امریکی دفاعی بجٹ میں 15 ارب ڈالر کا اضافہ شامل تھا۔یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈیریکا موگرینی نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یورپی یونین رضاکارانہ طور پر اقوام متحدہ کی اکثر ایجنسیوں کو تقریباً نصف بجٹ فراہم کرتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں عالمی ادارہ صحت، عالمی ادارہ خوراک، اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال اور دیگر امدادی ادارے امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔موگرینی کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے یہ اہم ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیز میں سرمایہ کاری جاری رکھیں اور عالمی امن کے لیے اتنا ہی اہم جتنا کہ دفاعی اخراجات۔۔۔اور بسا اوقات اس سے بھی زیادہ۔ اور ہم، یورپیئن، سمجھتے ہیں اقوام متحدہ کے نظام کے لیے یہ معاونت اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ ہماری اپنی سلامتی۔اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے اس موقع پر اپنی تقریر میں امریکی کٹوتی سے متعلق کوئی ذکر نہیں کیا اور اس کی بجائے انھوں نے شام، شمالی کوریا اور ایران کے لیے زیادہ سخت اور تادیبی اقدام کرنے پر زور دیا۔


Share: